جٹا دھاری

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پرانا سانپ جس کے سر پر بال ہوتے ہیں۔ "جیسے کہ جٹا دھاری سانپ سنبلستان میں کنڈلی مارے بیٹھا ہے۔"      ( ١٨٥٣ء، شرح اندر سبھا، ١٠٠ ) ٢ - سدابہار پھول؛ پھولوں کی ایک قسم، گل اشرفی، گل دلیسم۔ (خزان الادویہ، 357:4) ١ - لمبے بال والا، گیسو دراز۔ "اس کے بعد ایک جٹا دھاری فقیر آیا۔"      ( ١٩٢٢ء، غریبوں کا آسرا، ٤٠١ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے اسم 'جٹا' کے ساتھ سنسکرت سے ہی ماخوذ اسم صفت 'دھاری' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب توصیفی 'جٹا دھاری' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پرانا سانپ جس کے سر پر بال ہوتے ہیں۔ "جیسے کہ جٹا دھاری سانپ سنبلستان میں کنڈلی مارے بیٹھا ہے۔"      ( ١٨٥٣ء، شرح اندر سبھا، ١٠٠ ) ١ - لمبے بال والا، گیسو دراز۔ "اس کے بعد ایک جٹا دھاری فقیر آیا۔"      ( ١٩٢٢ء، غریبوں کا آسرا، ٤٠١ )

جنس: مذکر